اداکارعامر خان، بگ بی اور کترینہ کی فلم "ٹھگزآف ہندوستان" کا ٹریلر ریلیز

Last Updated On 27 September,2018 12:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اداکارعامر خان، امیتابھ بچن اور کترینہ کیف کی فلم "ٹھگزآف ہندوستان" کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا، فلم آٹھ نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

بالی وڈ اداکارعامر خان کا نیا انداز، نئی فلم میں ٹھگ کا کردار کررہے ہیں۔ ٹھگز آف ہندوستان میں اداکارامیتابھ بچن بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں اور اداکارہ کترینہ کیف بھی فلم میں جلوے دکھائیں گی۔

ایکشن سے بھرپور سنسنی خیز فلم "ٹھگزآف ہندوستان" آٹھ نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔