ابھیشک بچن کو خراب اداکاری پر خاتون نے تھپڑ جڑ دیا تھا

Last Updated On 27 September,2018 12:14 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) فلم میں خراب اداکاری پر خاتون نے بالی وڈ اداکار ابھیشک بچن کو تھپڑ رسید کیا تھا۔ خاتون نے صرف یہیں پر بس نہیں کی بلکہ یہ بھی کہا کہ خاندان کو شرمند کر رہے ہو، برائے مہربانی اداکاری چھوڑ دو۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ابھیشک بچن نے فلمی تقریب میں زندگی میں پیش آنے والے انوکھے واقعے سے متعلق انکشاف کیا کہ وہ 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم شرارت دیکھنے کے لئے سینما گئے تاکہ لوگوں کا فلم کے حوالے سے رد عمل جان سکیں کہ فلم کیسی ہے۔

ابھیشک نے کہا کہ فلم دیکھنے کے بعد ایک خاتون نے باہر آکر مجھے زور دار تھپڑ مارا اور کہنے لگی کہ تم اپنے خاندان کو شرمندہ کر رہے ہو، برائے مہربانی اداکاری چھوڑ دو۔ خاتون کی اُس حرکت پر مجھے بہت غصہ آیا لیکن آج میں وہ وقت یاد کرکے ہنستا ہوں۔