شاہ رخ سے بات کرتے بھی ڈرتی تھی: انوشکا شرما

Last Updated On 27 September,2018 12:26 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے کیریئر کا آغاز شاہ رخ خان کے ہمراہ ان کی فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘ کے ساتھ کیا تھا، آج ان کا شمار انڈسٹری کی کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔

ایک انٹرویو میں انوشکا کا کہنا تھا کہ شاہ رخ ان افراد میں سے ہیں جن کی میری زندگی میں بہت زیادہ اہمیت ہے، پہلے مجھے شاہ رخ سے بات کرتے ہوئے بھی ڈر لگتا تھا، مجھے کچھ بھی کہنا تھا تو میں ایسا سوچتی تھی کہ اس بات کی شاہ رخ کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں ہو گی، لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ اس وقت انوشکا اور شاہ رخ اپنی فلم زیرو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں سال دسمبر میں ریلیز ہوگی۔