بھارتی فلمیں پدماوت، راضی اور منٹو آسکر کی دوڑ سے باہر

Last Updated On 24 September,2018 06:33 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) 91ویں اکیڈمی (آسکر) ایوارڈز 2019 کی غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کیلئے فلم پدماوت، راضی اور منٹو آسکر کی ریس سے باہر ہوگئیں۔

 رپورٹ کے مطابق 91ویں اکیڈمی (آسکر) ایوارڈز 2019 کی غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کیلئے بالی ووڈ فلموں پدماوت، راضی، منٹو، ہچکی، اکتوبر، لوسونیا، گلاب جامن، کڑوی ہوا، پیڈمین اور گلی گلیان سمیت دیگر کے درمیان کڑا مقابلہ تھا۔ تاہم یہ مقابلہ بھارتی ریاست آسام کی ایک چھوٹے بجٹ کی فلم "ولیج راک سٹار" نے جیت لیا اور آسکرایوارڈ 2019 کی نامزدگی کیلئے منتخب ہوگئی ہے۔