تنازعات میں گھرے کپل شرما بنگلور کے آشرم میں زیرعلاج

Last Updated On 26 September,2018 10:44 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) سٹار کامیڈین کپل شرما پچھلے کئی مہینے سے تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں لیکن فی الحال وہ اپنی صحت کے متعلق محتاط ہیں اور ایک آشرم میں ان کا علاج جاری ہے.

اطلاعات کے مطابق وہ آجکل بنگلور میں ڈیٹا کس پروگرام پر ہیں اور سکرین پر واپسی کیلئے پر تول رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کپل نے آجکل شراب نوشی چھوڑی ہوئی ہے اور انہیں 15 کلو وزن کم کرنے کی ضرورت ہے، وہ 28 اکتوبر کو ممبئی واپس لوٹیں گے اور اپنے شو کی تیاری شروع کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے ناول سے متاثر ہوکر کپل آشرم گئے۔ کپل گزشتہ برس بھی اسی آشرم میں گئے تھے لیکن علاج ادھورا چھوڑ آئے تھے اور دوبارہ شراب نوشی شروع کردی تھی۔ کپل نے بنگلورو کے آشرم سے فلمائی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔