جائلز سیمن کی موسیلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹائٹل فتح

Last Updated On 26 September,2018 05:12 pm

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس کے ٹینس سٹار جائلز سیمن نے عمدہ کارکردگی کی بدولت موسیلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگل ایونٹ جیت لیا۔

جائلز سیمن نے فائنل میں جرمن کھلاڑی متھیاس بیکنگر کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فرانس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگل فائنل میں فرانس کے جائلز سیمن نے حریف جرمن کھلاڑی متھیاس کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا جبکہ نیکولاس ماہوت اور راجر ویسلین پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے نیل سکوپسکی اور کین سکوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔