فرنچ اسٹرائیکر کائیلیان ایم باپے کی پابندی کیخلاف اپیل ناکام

Last Updated On 25 September,2018 05:07 pm

پیرس:‌ (روزنامہ دنیا) کائیلیان ایم باپے جمعرات کو اسٹیڈ ریمز کلب کیخلاف میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

پیرس سینٹ جرمین کے فرنچ اسٹرائیکر کائیلیان ایم باپے تین میچوں کی پابندی کیخلاف اپیل ہار گئے جس کے بعد انہیں مزید ایک لیگ میچ میں باہر بیٹھنا پڑے گا اور وہ 29 ستمبر کو میدان میں واپس آئیں گے۔ وہ نیس کیخلاف میچ میں مخالف کھلاڑی سے الجھ پڑے تھے، انضباطی سماعت میں تیجی سیونیئر کو بھی چار میچز کیلئے معطل کیا گیا۔ فرنچ فٹبال فیڈریشن کے مطابق کائیلیان ایم باپے دو میچوں سے محروم رہے اور ان پر ایک میچ کی معطلی باقی ہے لہٰذا وہ جمعرات کو اسٹیڈ ریمز کلب کیخلاف میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔