ٹورنامنٹ میں پاکستان کی امیدیں اب بھی باقی ہیں، آفریدی

Last Updated On 25 September,2018 05:39 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سابق کرکٹ کپتان کا ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ ٹیم اگلا میچ ضرور جیتے گی، ہم ساتھ ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پاکستان کی ایشیا کپ میں بھارت سے مسلسل دوسری شکست پر ٹیم کی ہمت بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیم کے ساتھ ہیں اور امید ہے ٹیم اگلا میچ ضرور جیتے گی۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کی امیدیں اب بھی باقی ہیں، ہم سب پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے بنگلادیش کیخلاف سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں جیت پاکستان ٹیم کی ہوگی۔