سلمان خان بگ باس سیزن 12 میں بھی میزبان ہوں گے

Last Updated On 12 August,2018 08:03 pm

ممبئی:‌ (دنیا نیوز) بھارتی شو بگ باس سیزن 12 کی میزبانی دبنگ ہیرو سلمان خان کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ ہیرو سلمان خان بھارت کے مقبول شو بگ باس سیزن 12 کی میزبانی کریں گے۔ بگ باس 12 کا آغاز آئندہ ماہ 12 ستمبر کو ہوگا، یہ شو 90 دن تک جاری رہے گا۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس بار کترینہ کیف کو بھی بگ باس میں بطور شریک میزبان شامل کیا جائیگا۔ تاہم تاحال اس حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی۔