شائقین کو فلم "پرواز ہے جنون" کا شدت سے انتظار

Last Updated On 12 August,2018 10:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایس پی آر کے تعاون سے تیار کی گئی فلم پرواز ہے جنون عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جا رہی ہے۔ فلم میں جگمگانے والے ستارے مووی کی جم کر پروموشن کر رہے ہیں۔

فلم پرواز ہے جنون کی اسلام آباد میں پروموشن، فلم کی اسٹار کاسٹ شائقین کے درمیان پہنچ گئی۔ حمزہ علی عباسی، حانیہ عامر اور دوسرے ستاروں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ مووی کے لیڈ ایکٹر حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ فلم میں پاکستان ایئر فورس کے شاہینوں کی دوران ملازمت زندگی کو موضوع بنایا گیا ہے۔ پرواز ہے جنون میں پاک فضائیہ کے پائلٹس کو دلچسپ انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جسے لوگ انجوائے کریں گے۔

شائقین نے اپنے پسندیدہ فلمی ستاروں کی موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور نادر موقع کو موبائل کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔

پاکستانی فلم پرواز ہے جنون عید الاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ جلد از جلد فلم سیمنا گھروں میں لگے اور ہم اس فلم کو دیکھ کر اپنی عید کا مزہ دوبالا کریں۔