علی ظفر کا کراچی میں رنگا رنگ میوزک کنسرٹ

Last Updated On 06 August,2018 10:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں گلوکار علی ظفر کے کنسرٹ نے چھٹی کا مزہ دوبالا کر دیا، شہریوں کی بڑی تعداد نے میوزک کنسرٹ میں شرکت کی اور انجوائے کیا۔

کراچی میں گلوکار علی ظفر کا رنگا رنگ میوزک کنسرٹ ہوا، جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، علی ظفر نے سٹیج پر آکر دھوم مچا دی۔ گلوکار نے میوزک لوورز کو اپنے مشہور گیت سنائے اور فینز کی فرمائش پر پاکستان کے لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان کی یاد بھی تازہ کی۔ سروں سے سجی محفل کو کراچی کے شہریوں نے خوب انجوائے کیا اور چھٹی کا صحیح معنوں میں لطف اٹھایا۔