بچوں کی تحویل ، انجلینا ، بریڈ پٹ میں معاملات طے

Last Updated On 25 August,2018 02:52 pm

لاہور (نیٹ نیوز ) ہالی ووڈ کی مشہور جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان بچوں کی تحویل کے معاملے پر معاملات طے پا گئے ہیں، دونوں اداکار اس وقت 6 بچوں کی کفالت کر رہے ہیں۔

دونوں اداکاروں نے طویل رفاقت کے بعد ستمبر 2016 میں اپنا تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور ان دونوں کی علیحدگی کی خبر کو میڈیا کی شہ سرخیوں میں جگہ ملی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میں زبانی تمام معاملات طے پاچکے ہیں اور جلد ہی معاہدے کو تحریری شکل دینے کے بعد میڈیا کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔