گلوکار راڈ سٹیورٹ کے موسیقی کی دنیا میں 50 برس مکمل

Last Updated On 12 August,2018 12:20 pm

لندن (دنیا نیوز ) برطانوی گلوکار اور گیت نگار سر راڈ سٹیورٹ کے موسیقی کی دنیا میں پچاس برس مکمل ہوگئے۔ اس موقع پر اپنی تیسویں البم ''بلڈ ریڈ روزیز'' اٹھائیس ستمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔

انیس سو انہتر میں سولو گلوکار کے طور پر اپنا کیرئر شروع کرنے والے برطانوی گلوکار سر راڈ سٹیورٹ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے۔ اپنے سولو کیریئر کی پچاسویں سالگرہ کے موقع تیسواں البم   بلڈ ریڈ روزیز   ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں تہتر سالہ سر راڈ نے کہا کہ وہ زندگی کو اب بھی انجوائے کرتے ہیں، وہ فارغ وقت میں اپنے بیٹوں کے ساتھ فٹبال کھیلتے ہیں، سر راڈ نے انیس سو تریسٹھ میں میوزک گروپ the Dimensions سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور انیس سو انہتر میں پہلا سولو البم ریلیز کیا۔ ان کے گانوں کے دس کروڑ سے زائد البمز فروخت ہو چکے ہیں۔