سلمان خان فلم میں جیکی شروف کے بیٹے بنیں گے

Last Updated On 30 July,2018 01:11 pm

لاہور (دنیا نیوز ) بالی ووڈ دبنگ سلمان خان آنے والی فلم ''بھارت'' میں جیکی شروف کے بیٹے کا کردار ادا کریں گے، جیکی سلمان سے صرف نو سال بڑے ہیں۔

بالی ووڈ سٹار سلمان خان اور جیکی شروف فلم میں ایک بار پھر ایک ساتھ آ رہے ہیں۔ فلم   بھارت   میں 61 سالہ جیکی شروف 52 سالہ سلمان خان کے والد کا کردار ادا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جیکی شروف نے فلم میں کام کرنے کی رضامندی ظاہر کر دی ہے، اداکارہ دیشا پٹنانی بھی فلم میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، فلم دو ہزار چودہ کی جنوبی کوریا کی فلم   اوڈ ٹو مائے فادر   Ode To My Father کی کہانی پر مبنی ہے۔

فلم میں 60 سال کا دور دکھایا جائے گا اور سلمان پانچ الگ انداز میں نظر آئیں گے۔