پوجا بھٹ نے 27 سال پرانی فلم کی تصویریں شیئر کر دیں

Last Updated On 12 July,2018 03:11 pm

لاہور (نیٹ نیوز ) بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے اپنی 27 سال پرانی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں ، یہ تصاویر ان کی فلم '' دل ہے کہ مانتا نہیں '' سے لی گئی ہیں جو 27 برس قبل آج ہی کے دن پورے بھارت میں ریلیز ہوئی تھی،

فلم میں ان کے ساتھ عامر خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ پوجا بھٹ نے اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کی شوٹنگ کیلئے صبح 7 بجے اٹھنا پڑتا تھا اور شام 6 بجے تک مسلسل اس کی شوٹنگ میں مصروف رہتے تھے ۔