بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف 35 برس کی ہوگئیں

Last Updated On 16 July,2018 11:45 am

لاہور (دنیا نیوز ) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے زندگی کی 35 بہاریں دیکھ لیں، انہوں نے تیلگو اور ملیالم زبان کی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں اور برطانیہ میں پلی بڑھی۔

کترینہ نے 14 برس کی عمر میں ماڈلنگ شروع کی، انہوں نے 2003 میں فلم   بوم   سے بالی ووڈ میں قدم رکھا، انہیں کامیابی دو ہزار پانچ میں رومانوی کامیڈی فلم   میں نے پیار کیوں کیا   اور دو ہزار سات کی "نمستے لندن" سے ملی۔

"سنگھ از کنگ"، "عجب پریم کی غضب کہانی"، "راج نیتی"، "زندگی نہ ملے گی دوبارہ"، "ایک تھا ٹائیگر"، "میرے برادر کی دلہن"، "جب تک ہے جاں"، "دھوم تھری"، "تیس مار خان"، اس کی کامیاب فلموں میں شامل ہیں۔