سیف علی خان اپنی بیٹی کیساتھ فلم میں کاسٹ

Last Updated On 12 July,2018 02:59 pm

لاہور (نیٹ نیوز ) بالی ووڈ کے معروف اداکار نواب سیف علی خان نئی فلم میں اپنی بیٹی سارہ علی خان کے ساتھ اہم کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں ، فلم کی ہدایات نتن ککر نے دی ہیں ۔

سارہ علی خان نے گزشتہ برس بالی ووڈ میں ڈیبیوٹ کا اعلان کیا تھا اور ان کی پہلی فلم   کیدار ناتھ   ابھی ریلیز نہیں ہوسکی۔ اس سلسلے میں سیف علی خان نے بھی اس خبر کی تصدیق کر دی ہے کہ ان کی فلم کے حوالے سے نتن ککر سے بات چیت جاری ہے اور جلد اس حوالے سے وہ کسی نتیجہ پر پہنچ جائیں گے۔