سلمان خان نہیں چاہتے کہ کوئی بھی انہیں "انکل" کہہ کر پکارے

Last Updated On 08 July,2018 08:54 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار سلمان خان کو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ہر کوئی "بھائی" بلاتا ہے کیونکہ سلمان خان کو پسند نہیں کے انہیں "انکل" کہہ کر مخاطب کیا جائے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 52 سالہ سلمان خان نے اپنے ٹی وی شو "دس کا دم" میں یہ بات مداحوں سے شیئر کی کہ وہ نہیں چاہتے کہ کوئی بھی انہیں "انکل" کہے۔ رپورٹ کے مطابق شو میں جب یہ سوال ایک کھیل کے درمیان اٹھایا گیا کہ کتنی خواتین نے خود کو آنٹی بلانے پر کسی کو ڈانٹا ہوگا؟ تو اس پر اداکار نے کہا انہوں نے بھی اپنے گھر میں موجود تمام بچوں کو خاص طور پر سمجھایا ہے کہ انہیں انکل نہ کہا جائے۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنے دوستوں کے بچوں کو بھی یہی سمجھایا ہے کہ انہیں انکل نہ کہا جائے اور دھمکی دی کہ اگر کبھی بھی کسی نے انہیں انکل کہا تو وہ اس سے پھر نہیں ملیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بہت سی بالی ووڈ اداکارائیں بھی سلمان خان کو بھائی ہی کہہ کر بلاتی ہیں تاہم اداکار اس کا بالکل برا نہیں مانتے۔