عرفان خان کی فلم ''کارواں '' کا ٹریلر جاری

Last Updated On 27 June,2018 02:23 pm

لاہور (دنیا نیوز ) بالی وڈ اداکارعرفان خان کی فلم "کارواں"کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ کامیڈی فلم میں اداکار ڈرائیور کا کردار نبھاتے نظر آرہے ہیں۔

آکرش کھرانا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم   کارواں   کی کہانی بنگلور کے رہائشی نوجوان کی ہے جس کے والد کی لاش لاپتہ ہو جاتی ہے۔ ایسے میں عرفان خان نوجوان کی مدد کرتے نظر آرہے ہیں۔

ہلکی پھلکی کامیڈی سے بھرپور فلم   کارواں   تین اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ان دنوں عرفان خان کینسر کے مرض سے لڑ رہے ہیں اور برطانیہ میں زیر علاج ہیں۔