علی ظفر کی فلم "طیفا ان ٹربل" روس میں دھوم مچانے کو تیار

Last Updated On 08 July,2018 07:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاپ سٹارعلی ظفرکی فلم "طیفا ان ٹربل" روسی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

پاپ سٹار علی ظفرکی فلم "طیفا ان ٹربل" روسی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔ بتایا گیا ہے کہ فلم کی روسی زبان میں تشہیری مہم تیار کر لی گئی ہے۔ علی ظفر نے انسٹاگرام پر مداحوں سے فلم کا پوسٹر شیئر کیا جس میں ٹائٹل روسی زبان میں لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ پہلی بار روسی سینما گھروں میں پاکستانی فلم طیفا اِن ٹربل کی نمائش 20 جولائی کو ہوگی جو پاکستانی فلمی صنعت کیلئے فخرکی بات ہے۔