ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر ولادی میر پیوٹن بھی فٹبال ورلڈ کپ کے بخار میں مبتلا، ریڈ سکوائر میں فیفا کے صدر کے ہمراہ فٹبال کھیلتے رہے۔
صدر پیوٹن اور انٹرنیشنل فٹبال فیڈریشن ایسوسی ایشن کے صدر انفینٹینو نے ماسکو کے ریڈ سکوائر میں نمائشی میچ کھیلا، روسی صدر نے فٹبال کو پہلی کک ماری، اس موقع پر برازیل، جرمنی اور سپین سے آئے سابق فٹبال سٹارز بھی موجود تھے۔
فیفا کے صدر کا کہنا تھا کہ 2018 کا روس میں ہونے والا ورلڈ کپ سب میں بہت مقبول ہو رہا ہے۔