کراچی: کالعدم ایس آر اے کا سرگرم دہشت گرد گرفتار

Published On 16 April,2025 09:46 am

کراچی: ( دنیانیوز) کراچی میں محکمہ انسداد دہشتگردی نے گھگر پھاٹک کے قریب کارروائی کے دوران کالعدم ایس آر اے کا سرگرم دہشت گرد گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کی شناخت سجاد شر عرف ببلو کے نام سے ہوئی، ملزم کالعدم ایس آر اے کمانڈر اصغر علی شاہ اور نور احمد چانڈیو کا قریبی ساتھی ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزم حیدرآباد کے قریب ریلوے ٹریک پر آئی ای ڈی دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا، ملزم نوجوان لڑکوں کو ایس آر اے میں شمولیت کی ترغیب دینے میں بھی ملوث ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔