کراچی میں اراضی تنازع پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، دوسرا شدید زخمی

Published On 04 April,2025 05:21 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سرجانی لیاری 36 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی، فائرنگ کا واقعہ اراضی کے تنازع پر پیش آیا، فائرنگ کرکے ملزم موقع سے فرار ہوگئے، امدادی ٹیموں نے احمد کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں، ملزم کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا، چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔