گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) ٹراما سینٹر میں دو گروپوں کے درمیاں تصادم میں ڈنڈے، سوٹے چل گئے۔
جھگڑے کے دوران دونوں گروپوں کی جانب سے ٹراما سینٹر میں توڑ پھوڑ کی گئی، ٹراما سینٹر کے مرکزی دروازے کے شیشے توڑ دیئے گئے۔
دونوں گروپوں میں جھگڑے کی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول ہو گئی، جھگڑے کے دوران 6 افراد شدید زخمی ہوئے، پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی۔