کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈیفنس فیز ون طوبیٰ مسجد کے قریب ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے شہری کی جان لے لی، مقتول نے ڈکیتی مزاحمت کے دوران ایک ڈاکو کو پکڑ کر زمین پر گرا دیا، مقتول اور ٖڈاکو کافی دیر گتھم گتھا رہے، ملزم کے دوسرے ساتھی نے فائرنگ کردی، ایک گولی مقتول عامر کے سر میں لگی، واردات کے بعد ملزم فرار ہوگئے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مقتول عامر سٹیٹ ایجنسی کا کام کرتا تھا، عامر گھر سے کسی کام سے نکلا اور گاڑی میں سوار ہونے لگا تو ڈاکو پہنچ گئے، عامر کو ڈکیتی مزاحمت پر 2 گولیاں لگیں، اہلخانہ غم سے نڈھال ہوگئے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔