لاہور: (دنیا نیوز) تھانہ سندر کے علاقے میں قتل کی لرزہ خیز واردات، دلہن بننے سے ایک دن دوشیزہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی ،لڑکی کی آج بارات تھی، لواحقین کے مطابق بہنوئی نے عائشہ کا قتل کیا اور فرار ہوگیا۔
ملزم نے صبح 4 بجے کے قریب کمرے میں داخل ہوکرفائرنگ کرکے دولہن کو قتل کردیا، ملزم نےخود 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دی، پولیس کے پہنچنے پر جب فنگر پرنٹ لینے کی باری آئی تو موقع سے فرارہوگیا۔
پولیس نے دلہن کے دوسرے بہنوئی کو گرفتار کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں، پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزم کوجلد گرفتارکرلیا جائے گا۔