کراچی : گھریلو ناچاقی پرشوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا مقدمہ درج

Published On 23 March,2024 11:37 am

کراچی: (دنیانیوز) سچل صنوبر ٹاؤن میں گھریلو ناچاقی پر شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کامقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ سچل تھانے میں بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے،۔

پولیس کے مطابق مقتولہ لطیفہ بی بی 6 بچوں کی ماں تھی، ملزم عاشق حسین لطیفہ بی بی کو اکثر و بیشتر مارتا پیٹتا تھا، شوہر اور دیور نے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

اس حوالے سے مقتولہ کے بیٹے نے اپنے بیان میں کہا کہ والد کو رکشہ بھی دلوایا تھا، رکشہ چند دن چلانے کے بعد اپنے بھائی کو دے دیا تھا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم تاحال فرار ہے جس کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔