کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی، ہسپتال منتقل کر دیا

Published On 15 December,2023 06:50 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو زخمی کر دیا ہے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر تاج پمپ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے 2 افراد کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔