فیروزوالا: ڈاکو بلا خوف شہریوں کو لوٹنے لگے، ایک گھنٹے میں 10 وارداتیں

Published On 13 December,2023 01:19 am

فیروزوالا: (دنیا نیوز) فیروز والا میں ڈاکو بلاخوف و خطر لوٹ مار کرنے لگے، ایک گھنٹے میں 10 شہریوں کو لوٹ کر بآسانی فرار ہو گئے۔

ایک گھنٹے میں ڈکیتی کی 10 وارداتیں فیروزوالا کے تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں ہوئیں جہاں مسلح ڈاکو شہریوں سے 25 لاکھ سے زائد رقم، موبائل فونز اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے، پولیس ڈاکوؤں کو مکمل طور پر پکڑنے میں ناکام رہی۔

کوٹ عبدالمالک میں چار ڈاکو گھر سے طلائی زیورات اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے اسی طرح جاوید نگر میں بھی شہری سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی لوٹ لی گئی، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے شہری کو زخمی بھی کر دیا ہے۔