کراچی میں اربوں روپے کے پانی چوری کی بڑی واردات پکڑی گئی

Published On 02 November,2023 02:19 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں رینجرز اور واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چند سالوں کے دوران 15 ارب روپے پانی چوری کرنے کی بڑی واردات پکڑ لی۔

واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے بتایا ہے کہ پانی چور مافیا نے کراچی کے علاقے لانڈھی لیبر سکوائر کے نزدیک سرنگ بنا کر 6 پائپ لائنیں بچھا رکھی تھیں جن کے ذریعے 18 فٹ گہرائی میں ہالیجی جھیل کی 54 انچ کی لائن سے پانی چوری کیا جا رہا تھا۔

آر او پلانٹ کی آڑ میں پانی چوری جاری تھی، پلانٹ کا مالک کاشف تسنیم ہے، ملزم نے لاکھوں گیلن کی ٹنکیاں بنائی ہوئی تھیں اور روز 2 ملین گیلن پانی چوری کیا جا رہا تھا، سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے چوری میں ملوث افسران کیخلاف بھی تحقیقات کی جائیں گی۔