فیروزوالا: زہریلی گیس پھیلنے سے 30 افراد متاثر، ہسپتال منتقل کر دیا

Published On 01 November,2023 07:11 am

فیروزوالا: (دنیا نیوز) فیروزوالا میں زہریلی گیس پھیلنے سے 30 افراد متاثر ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زہریلی گیس پھیلنے کا واقعہ فیروزوالا کے نواحی گاؤں میں پیش آیا جہاں گاؤں کے ہی 2 نوجوان سڑک کنارے پڑا زہریلی گیس کا سلنڈر گاؤں لے آئے، زہریلی گیس پھیلنے سے 30 افراد متاثر ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد پولیس نے زہریلی گیس کا سلنڈر گاؤں لانے والے دونوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔