پاکپتن: ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، 2 افراد جاں بحق، بچی زخمی

Published On 01 November,2023 03:50 am

پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن میں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہو گئی۔

ٹریفک کا افسوس ناک حادثہ پاکپتن کے علاقے ساہیوال روڈ پر پیش آیا جہاں باپ بیٹی سمیت 3 افراد موٹر سائیکل پر کسی کام سے جا رہے تھے کہ راستے میں سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں باپ سمیت 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، دونوں لاشوں اور شدید زخمی ہونے والی بچی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی بچی کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے بتایا ہے کہ ٹریفک حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔