جیکب آباد: پرانی دشمنی پر فائرنگ، باپ بیٹا قتل

Published On 01 November,2023 11:03 pm

جیکب آباد: (دنیا نیوز) پرانی دشمنی پر فائرنگ سے باپ بیٹے کو قتل کردیا گیا۔

افسوسناک واقعہ ٹھل کے تھانہ سی سیکشن کی حدود میں پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرینہ تنازع کا شاخسانہ ہے، ورثا کا رہبر چوک پر احتجاج ،ملزمان کی گرفتاری تک دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔