کراچی: واردات کے دوران شہریوں نے 2 ڈاکوؤں کو دھر لیا، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

Published On 01 November,2023 04:33 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں واردات کے دوران 2 مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں 2 ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے پہنچے تھے کہ شور پر علاقہ مکین اکٹھے ہو گئے، لوگوں کو دیکھ کر ملزموں نے بھاگنے کی کوشش کی تو دونوں کو گھیر کر دھر لیا گیا۔

دونوں ڈاکوؤں کو پکڑنے کے بعد شہریوں نے ملزمان پر بدترین تشدد کیا اور زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کر دیا، گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔