اوکاڑہ : پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 23 June,2023 02:01 am

اوکاڑہ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں ڈاکو گرفتار کر لیا گیا ۔

اوکاڑہ پولیس کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کی حدود کوثر ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس ٹیم اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ڈاکو کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی ہے جو پاکپتن کا رہائشی اور متعدد ڈکیتی اور سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے اور پاکپتن سمیت مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کا ایک ساتھی فرار بھی ہوا جس کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔