کراچی: (دنیا نیوز) حیدر آباد اور کراچی میں دو مختلف وارداتوں میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
حیدرآباد سٹی تھانہ کی حدود میں ایک شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، متوفی کی شناخت 35 سالہ سلیمان ٹڈی کے نام سے ہوئی ہے، مسلح افراد نے متوفی کو گھر سے جاتے ہوئے منہ پر گولیاں مار کر زخمی کردیا تھا، سلیمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
دوسری جانب کراچی ڈیفنس میں پیسوں کے لین دین پر چھریوں کے وار سے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا، مقتول بنگلے کا ڈرائیور تھا، چوکیدارنے بھائی اور ساتھیوں کے ساتھ مل کرڈرائیور کو قتل کیا، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔