کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

Published On 18 February,2023 06:08 pm

جھنڈومری: (دنیا نیوز) ٹنڈوآدم سے میرپور خاص جانے والی کار خوفناک حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی جس سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت انیس شیخ کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

زخمیوں میں زاہد، عظیم اور سلام شامل ہیں، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔