جنوبی افریقہ: ٹرک اور بس میں تصادم سے 20 افراد ہلاک، 60 زخمی ہوگئے

Published On 14 February,2023 10:52 pm

جوہانسبرگ (ویب ڈیسک) بکتر بند کیش ٹرک اور بس کے درمیان تصادم میں 20 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لمپوپو صوبے کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ کیش ٹرانسپورٹ ٹرک کنٹرول کھو جانے پر مخالف سمت آنے والی بس سے جا ٹکرایاجس کے نیتجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ ایک موٹروے پل پر پیش آیا، تصادم کے بعد بس دریا میں جا گری، 3 افراد سڑک کے کنارے جبکہ 16 افراد دریا کے کنارے مردہ پائے گئے ،ایک شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔