اوکاڑہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، 3افراد جاں بحق

Published On 17 February,2023 10:53 am

اوکاڑہ : (دنیا نیوز) پنجاب کے شہراوکاڑہ کے قصور روڈ پر کار اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔

 افسوس ناک حادثہ قصور روڈ اڈا صالحوال کے قریب پیش آیا جہاں کار اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے ، حادثے میں تین افراد موقع پر دم توڑ گئے ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔