ڈی جی خان : کار اور ٹرالر میں تصادم ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

Published On 11 February,2023 04:35 am

ڈیرہ غازی خان : ( دنیا نیوز ) ڈیرہ غازی خان میں کار اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈی جی خان انڈس ہائی وے پر پیش آیا جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تھے اور ان کا تعلق دری ڈھولے والے سے ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور فرار ہو گیا ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا  ہے۔