دو مختلف ٹریفک حادثات میں پولیس اہلکار اور 2 خواتین جاں بحق

Published On 10 February,2023 11:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 خواتین جان کی بازی ہار گئیں، ایک دوسرے واقعہ میں پولیس اہلکار دم توڑ گیا۔

شیخوپورہ کھاریانوالا کے قریب تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں، حادثے میں 2 افراد شدید زخمی بھی ہوئے، ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق خواتین کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

دوسری جانب دیپالپور میں تیز رفتار ٹرک کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، حادثے میں دو بچوں سمیت ایک خاتون بھی زخمی ہوئی۔

پولیس اہلکار اپنے بچوں کے ہمراہ پاکپتن سے دیپالپور جا رہا تھا، پولیس اہلکار کی شناخت خدا بخش کے نام سے ہوئی ہے۔