کراچی: تیزاب گردی کے واقعہ میں دو بہنیں، ایک بھائی زخمی

Published On 06 January,2023 08:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں باغ کورنگی کے قریب تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا جس میں دو بہنیں اپنے بھائی سمیت زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرین سڑک کنارے جا رہے تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے ان پر تیزاب پھینک دیا، زخمیوں کو سول برنس وارڈ میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سکھر میں بھی تیزاب گردی کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں 16 سالہ نوجوان لڑکا زندگی کی بازی ہار گیا تھا، ملزمان گھر میں گھس کر نوجوان پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔