فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ ، زخمی ڈاکوسمیت دوملزمان گرفتار

Published On 05 January,2023 11:37 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) تھانہ جھنگ بازارکے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی جبکہ دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

فیصل آباد پولیس کے مطابق ڈولفن اہلکاروں نے مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی ، ملزمان اور ڈولفن اہلکاروں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔

پولیس نے زخمی ڈاکو سمیت دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے نقدی، اسلحہ، موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ۔

پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔