مردان میں خاتون سمیت دوافراد غیرت کے نام پر قتل

Published On 05 January,2023 09:44 am

مردان: (دنیا نیوز ) خیبرپختونخوا کےضلع مردان میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا ۔

مردان کے علاقے باغیچہ ڈھیری میں غیرت کے نام پر فائرنگ اور کلہاڑی کے وار کرکے خاتون سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ۔

اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، پولیس نے مقتولین کی لاشیں گھر سے برآمد کرلیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزم کے ساتھ خاتون کا بھائی بھی واردات میں شریک تھا ، ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے جن کی تلاش کیلئے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔