سکھر : واری تڑریلوے کوارٹر کے قریب پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 02 January,2023 03:03 am

سکھر : ( دنیا نیوز ) سکھر میں واری تڑریلوے کوارٹر کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک فرار ہو گیا۔

سکھر پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران گرفتار کئے گئے ڈاکو کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔