کراچی : رینجرز کی کارروائی، مختلف جرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

Published On 02 January,2023 02:39 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) کراچی کے علاقے الیاس گوٹھ لانڈھی میں کارروائی کے دوران رینجرز نے مختلف جرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق لانڈھی 51 سی میں کی گئی کارروائی کے دوران گرفتار کئے گئے ملزمان سے اسلحہ،ایمونیشن اور مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔