لاہور: (دنیا نیوز) کسٹمز انٹیلی جنس لاہور کی سمگلرز کے خلاف بڑی کارروائی، 15 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سمگل شدہ اشیا پکڑ لیں۔
تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس فیض احمد چدھڑ کی سمگلرز کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت پر کسٹمز انٹیلی جنس لاہور نے ایڈیشنل ڈائریکٹر رضوان بشیر کلیر کی نگرانی میں کارروائیوں کے دوران 3 ملزم گرفتار کر لئے۔
ملزموں کے قبضہ سے سمگل شدہ برینڈڈ جوتے، کپڑے، پیٹرولیم جیلی پکڑی گئی، ملزموں سے سمگل شدہ 3 لگژری گاڑیاں بھی برآمد ہوئیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس رضوان بشیر کلیر نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت کے مطابق سمگلرز کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، سمگلرز کیخلاف مقدمات درج کر کے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔