لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے اوکاڑہ میں اغواء کے بعد کمسن بچے کے قتل کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے افسوسناک واقعہ میں ملوث گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ معصوم بچے کے قتل میں ملوث ملزم قانون کے مطابق سخت سزا کا مستحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچے کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے معصوم بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔