مانگا منڈی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار

Published On 01 January,2023 11:50 pm

مانگا منڈی: (دنیا نیوز) مانگا منڈی میں پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ 2 ڈاکو تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

تفصیل کے مطابق ایس ایچ او چوہنگ ملک خدا بخش کو اطلاع ملی کہ ان کے مطلوبہ اشتہاری ملزم تالاب سرائے کے قریب چھپے ہوئے ہیں، ایس ایچ او ملک خدا بخش نے ایس ایچ او مانگا منڈی رانا مجاہد کے ساتھ چھاپہ مارا تو پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزم پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلے۔

شامکے بھٹیاں کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہو گیا، دو ڈاکو فرار ہو گئے، زخمی ڈاکو ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا، ملزم سے دو پسٹل برآمد ہوئے۔

ایس ایچ او مانگا رانا امجد نے بتایا کہ فرار ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے چھاپے جاری ہیں، ہلاک ڈاکو کی شناخت بھی کی جا رہی ہے۔