نیو ایئر نائٹ پر امن و امان یقینی بنانے کیلئے پولیس الرٹ

Published On 31 December,2022 07:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ پولیس نے نیو ایئر نائٹ امن و امان یقینی بنانے کے لیے کمر کس لی، فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، ون ویلنگ، ہلڑ بازی کی اجازت نہیں۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں سے بدتمیزی، اخلاقی حدود سےتجاوز پر زیرو ٹالرنس ہے، ریکارڈ یافتہ ون ویلرز، ہوائی فائرنگ کے ملزموں پر کڑی نظر ہے، سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ ہو گی، ون ویلرز،ہوائی فائرنگ کرنے والے سیدھے حوالات جائیں گے۔

غلام محمود ڈوگر نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیا، انہوں نے کہا کہ پولیس نیو ایئر نائٹ پر منشیات ، شراب کی سپلائی روکے گی۔

دریں اثنا سربراہ لاہور پولیس نے بتایا کہ شراب کی خرید و فروخت میں ملوث 9287 ملزمان گرفتار کیے، گرفتار ملزموں سے 74 ہزار لٹر شراب برآمد کی گئی۔